صوبائی حکومت اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کرے، علامہ مقصود ڈومکی

07 June 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ کے سامنے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ پہنچ کر اساتذہ کرام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ استاد معاشرے کا معزز طبقہ ہے ان کا احترام سب پر فرض ہے۔ آج جمہوری دور میں عوام کی منتخب اسمبلی کے سامنے بلوچستان بھر کے سینکڑوں اساتذہ کا سڑکوں پر بیٹھنا حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ آج اگر وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم اور وزیر خزانہ کسی منصب پر فائز ہیں تو یہ عہدے استاد کی بدولت ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ اساتذہ کرام کے تمام جائز مطالبات پورے کرے۔

انہوں نے کہا کہ معلمی انبیاء کرام علیہم السلام کا پیشہ ہے اور اساتذہ کرام کے اوپر نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کی سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سن کوٹہ اور مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ میں اضافہ جیسے جائز مطالبات پورے کرکے اساتذہ کی مشکلات حل کی جائیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے مرکزی آرگنائزر محمد یونس کاکڑ نے یکجہتی کا اظہار کرنے پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلہ سے ژوب تک کے ہزاروں ٹیچرز اپنے مطالبات کے حق میں کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں اور آج سے بھوک ہڑتال شروع کی گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree