وحدت نیوز(اسلام آباد)وفاقی ترقیاتی بجٹ کے ردعمل میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ یہ عوام دوست نہیں آئی ایم ایف دوست بجٹ ہے۔ کسانوں اور مزدروں کیلئے کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ مزدور کی تنخواہ کم ازکم 32 ہزار کی گئی ہے مگر کوئی آجر اپنے مزدور کو اتنی تنخواہ کو تیار نہیں ہوگا؟ کاروباری حضرات اپنے مزدوروں کو اس سے کم تنخواہیں دینے کی سکت نہیں رکھتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں معاشی بحران ہے۔ معاشی بحران کے خاتمہ کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ تعلیم اور صحت کیلئے بجٹ بہت کم رکھا گیا۔ ترقیاتی بجٹ میں اضافہ تو کیا گیا مگر وہ سیاسی عہدیداران کو نوازے جائیں گے۔ یہ ایک غیر متوازن بجٹ ہے جس سے شعبہ ہائے زندگی سے کسی بھی فرد کو ریلیف نہیں ملا۔