ابوذر غفاریؓ ہر دور کے اہل حق کےرہبر و رہنماء ہیں ، علامہ مقصود ڈومکی

24 June 2023

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے چار ذی الحج شہادت صحابی رسول حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کے موقع پر کہا ہے کہ حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سچائی اور صداقت کے علمبردار اور باطل سے ٹکرانے والے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ کہہ کر ابوذر غفاری کی صداقت پر مہر ثبت کر دی کہ آسمان نے آج تک ایسے انسان پر سایہ نہیں کیا جو ابوذر سے زیادہ سچا ہو۔ ابوذر غفاری سچے عاشق رسول تھے۔ جنہوں نے زاہدانہ زندگی گذاری اپنے بے مثال زہد و تقویٰ کے باعث انہیں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مثل کہا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سچائی تلخ ہوتی ہے لہٰذا حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ کو حق گوئی کے جرم میں ربذہ کے صحراء میں جلاوطن کیا گیا۔ جہاں آپ نے عالم غربت میں مظلومانہ شہادت پائی۔

ابوذر غفاری ہر دور کے اہل حق کا رہبر و رہنماء ہے۔ جو ظلم کے آگے جھکنے کی بجائے ربذہ کے صحراء میں جلا وطن رہنا پسند کرتے ہیں۔ ابوذر تاریخ انسانی کا منفرد کردار ہے جسے تا ابد یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آل محمد علیہم السلام نے ہر دور میں پاکیزہ اور بے عیب کردار کے حامل ایسے بے نظیر انسانوں کی تربیت کی، جن پر بشریت کو ناز ہے۔ سلمان، ابوذر، مقداد، مالک اشتر اور عمار یاسر جیسے سینکڑوں اعلیٰ کردار کے حامل انسان نے مکتب اسلام میں تربیت پائی۔ جنہوں نے تاریخ انسانی پر اپنے پاکیزہ کردار کے باعث ان مٹ نقوش چھوڑے۔  عصر حاضر کی بشریت کو حق گوئی کے لئے کردار ابوذر کی ضرورت ہے۔ جو مال دنیا سے بے نیاز ہوکر رضائے رب کی خاطر حق کا علمبردار بن جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree