وحدت نیوز(اسلام آباد) سفیر ِ امام حسینؑ حضرت مسلم بن عقیلؑ کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ حضرت جناب امیر مسلم بن عقیل علیہ السلام کی کوفہ میں مظلومانہ شہادت کے پر درد موقع پر اپنے وقت کے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حضرت مسلم بن عقیل ؑ نے امام وقتؑ کے حکم کی تعمیل کیلئے اپنی جان کی پروا کیئے بغیر کوفہ کا پرخطر سفر اختیار کیا، انہوں نے پیغام الہیٰ باطل کے ایوان تک پہنچایا اور حق وحقانیت امامت سے اہل کوفہ کو روشناس کیا ، حضرت مسلم ؑ نے راہ اسلام میں نا فقط اپنے قیمتی جان کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنی 6 اولادوں کو بھی راہ ولایت پر قربان کرکے تاریخ اسلام میں اپنا اور اہل عیال کا ذکر ہمیشہ کیلئے سنہری حروف میں لکھوادیا۔