وحدت نیوز(اسلام آباد) شہیدِ منیٰ سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم قم المقدس، مجاہد ومبارز عالم دین علامہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد فخرالدینؒ کے آٹھویں یوم شہادت کےموقع پر اپنے تعزیتی پیغام میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ
شہیدِ منیٰ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخر الدینؒ ہمارے بہترین ساتھیوں میں سے تھے، ایک بہترین معلم، مربی، مجاہد ،مبارز اور درد قوم وملت رکھنے والے بابصیرت عالم دین تھے ۔آپ دوران حج بمقام منیٰ سینکڑوں حجاج کرام کے ہمراہ شہادت کے درجے پر فائز ہوئے، آپ کے بلندی درجات کے لئے تمام احباب سے سورۃ الفاتحہ کی گزارش کرتا ہوں ۔
شہیدِ منیٰ حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخر الدینؒ ایک بہترین معلم، مربی، مجاہد ،مبارز اور درد قوم وملت رکھنے والے بابصیرت عالم دین تھے،علامہ راجہ ناصرعباس