یوم عید غدیر تمام مومنین کو وحدت کی لڑی میں پرونے کا دن ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

07 July 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 18 ذی الحجہ عید سعید غدیر کے خوشیوں اور مسرت بھرے عظیم دن کے موقع پر تمام پیروان ولایت اور بالخصوص حجت دوراں حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید غدیر ولایت کے پروانوں اور تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام کے لیے بھائی چارے اور عقیدت کا دن ہے، یہ دن اتمام دین اور تمام خوبیوں کے عروج کا دن ہے، غدیر ایک الہیٰ تفکر و حکمت کا نام ہے۔ عید غدیر پوری انسانیت کے لیے تقدیر ساز دن ہے، غدیر ایک پاکیزہ تہذیب و تمدن کا نام ہے، تمام مومنین کو وحدت کی لڑی میں پرونے کا یوم ہے۔


انہوں نے کہا کہ عید غدیر منانے کے ساتھ ساتھ اس عید کے اہم ترین پیغام کو بھی مد نظر رکھنا چاہیے کہ ہر پیغمبر کے بعد ایک ایسی معصوم ہستی کا ہونا مہم ہے جو ان کے پیغام کو آگے بڑھائے اور ان کے اغراض و مقاصد کو لوگوں تک پہنچائے اور دین و شریعت کی پاسداری کرے۔ اٹھارہ ذی الحجہ کا دن ہمیں  اطاعت و فرمانبرداری کا درس دیتا ہے، ہم سب کو بھی اپنے منصب و عہدے کے تقاضوں کے مطابق ذمہ داری اور پیروی کو ملحوظ رکھنا چاہیے، غدیر کاروان رسالت کا کاروان امامت سے متصل ہونے کا دن ہے، غدیر امت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے عالی ترین عید ہے، غدیر عالم خلقت کا ثمرہ اور تمام مکاتب توحید کا نتیجہ ہے، غدیر ایک بہترین آغاز کا خوبصورت انجام ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree