سوئیڈن میں قرآن مجید کی توہین، علامہ راجہ ناصرعباس کی اپیل پرایم ڈبلیوایم کا ملک گیر یوم احتجاج، مظاہرے اور ریلیاں

07 July 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر میں یوم حرمت قرآن الحکیم منایا گیا، جس میں ملک کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں میں بڑی تعداد میں عاشقان قرآن الحکیم نے شرکت کی اور سویڈن میں قرآن مجید کو جلائے جانے کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروایا، اس سلسلے میں جہاں آئمہ جمعہ والجماعت نے اپنے خطبوں میں اسلام کی مقدس کتاب کی بے حرمتی پر گفتگو کی، وہاں بعد از نماز جمعہ اس گھناؤنے عمل کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں بھی نکالی گئیں۔

مظاہرین کی جانب سے سویڈن حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی اؤر سویڈن کے پرچم بھی نذر آتش کیئے گئے، اس بہیمانہ جرم کے مرتکب شخص اور سویڈن حکومت کے خلاف قراردادیں بھی منظور کی گئیں،احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قرآن کریم کی سویڈن میں ہونے والی توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے، جہاں اسے اسلام کے خلاف ایک منظم سازش قرار دیا وہاں عالمی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اس شرمناک حرکت کا سختی سے نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا اور حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جب تک مجرم کو قرار واقعی سزا نہیں دی جاتی، وہ سویڈن حکومت سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے، اس مسئلے کو اقوام متحدہ سمیت دیگر اسلامی ممالک کے فورمز پر بھی اٹھایا جائے، اس طرح کے واقعات کے خلاف پوری قوت کے ساتھ امت مسلمہ اقدامات اٹھائے اور عالمی سطح پر قانون پاس کروایا جائے کہ آئندہ کوئی بھی اسلام یا دیگر مذاھب کے مقدسات کی توہین بارے سوچ بھی نہ سکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree