وحدت نیوز(لاہور) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کرشن نگر اسلام پورہ میں عشرہ محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کے بعد لاہور کے مختلف عزاخانوں کا دورہ کیا ۔
شب ہفتم محرم الحرام علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد کے ہمراہ چوک رنگ محل اور اندرون لوہاری گیٹ اور دیگر مقامات کا وزٹ کیا ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کے ضلعی نائب صدر جناب رانا کاظم ،برادر نقی حیدر ،اور دیگرکارکنان بھی علامہ سید احمد اقبال رضوی کے ہمراہ تھے ۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے وزٹ کے دوران عزاداروں اور بانیان مجالس عزاء اور مومنین سے ملاقاتیں کیں اور کہا کہ شہر لاہور کی عزاداری ایک مثالی عزاداری ہے ۔اس کی ایک تاریخ ہے ۔ اہل لاہور بڑے ادب واحترام سے ایام محرم الحرام مناتے ہیں ۔ بانیان مجالس عزاء اور علاقے کے مومنین عزاداروں نے علامہ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔۔