وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا اہم اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
متنازعہ تحفظ ناموس اہل بیتؑ صحابہ و امہات المومنین فوجداری ترمیمی بل کے حوالے سے باہمی مشاورت کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ترمیمی بل 2023 پر پوری قوم کے تحفظات برقرار ہیں۔ناموس صحابہ و اہلبیت ع کی آڑ میں جس شر انگیزی کی کوشش کی جا رہی ہے اس کا نتیجہ وطن عزیز میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کی صورت میں سامنے آئے گا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ہم مادر وطن کے باوفا بیٹے ہیں۔ ایسی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے جو ملکی سالمیت اور بقا کے لیے خطرہ ہو۔ترمیمی بل کے حوالے سے قوم کسی دھوکے میں نہیں آئے گی۔یوم اربعین کو نشر و اشاعت کا ذریعہ بناتے ہوئے قوم کو یکم ربیع الاول کے احتجاج کے لیے تیار رکھیں۔علماء، ذاکرین اور واعظین اپنے خطبات میں ترمیمی بل اور اس کے بدنیتی پر مبنی نکات سے قوم کو آگاہ کریں۔