وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ متنازعہ ترمیمی بل (تحفظ دشمنان اہل بیت بل) کی واپسی عاشقان محمد مصطفی (ص) و عاشقان اہل بیت (ع) کے اتحاد کے سبب ممکن ہوئی۔
سوشل یڈیا پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم صدر مملکت عارف علوی کے بھی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے وطن عزیز اور اسلام دشمن سازش کو سمجھا اور اس بل کو پارلیمنٹ کی طرف واپس بھیج دیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بالخصوص تمام علماء کرام، ذاکرین عظام، ملی تنظیموں، ماتمی دستوں اور بالعموم ملت کہ ہر فرد کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنی بیداری و اتحاد کا ثبوت دیا اور اس شیطانی و دشمن اہل بیت بل کا راستہ روکا۔
انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ اپنی وحدت کو قائم رکھیں کیونکہ وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلے آپ کا اتحاد بہت ضروری ہے۔