چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کی مستونگ میں جلوس میلاد النبیﷺ اور کوہاٹ نماز جمعہ میں خودکش حملوں کی مذمت

30 September 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مستونگ میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس اور ہنگو کی مسجد دو آبہ میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتا ہوں، قیمتی انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور ملک کے دیگر حصوں میں موجود تکفیری گروہ ملک دشمن عالمی طاقتوں کے سہولت کار ہیں، ملک و قوم کی سلامتی ان مذموم عناصر کی بیخ کنی سے مشروط ہے، دہشت گردوں کی کمین گاہوں کے تدارک کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب و خیال ہے۔

علامہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ بھارت، امریکہ اور اسرائیل وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ان اسلام دشمن ممالک سے اچھے کی امید خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، میں لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں، میں حکومت اور ملکی سلامتی کے ذمہ دار ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ تکفیری گروہوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف تمام تر مصلحتوں سے بالاتر ہوکر سخت کارروائی کی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree