نبی کریم ص اور ان کی آل اطہار ع سے عشق انسانیت کی معراج ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

04 October 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 17 ربیع الاول بمناسبت ولادت باسعادت پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی ص و حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر تمام محبان محمد و آل محمد علیہم السلام اور بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت اقدس میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے نبی کریم ص اور ان کی آل اطہار ع سے عشق انسانیت کی معراج ہے، آپ کی تعلیمات سے ہمیں وحدت اور یگانگت کا درس ملتا ہے، پرامن معاشرے کے قیام، باہمی بھائی چارے اور رواداری کے لئے آپ کی پاکیزہ سیرت و کردار  پر عمل پیرا ہونا اشد ضروری ہے، اسلام دشمن قوتیں عالم اسلام کے درمیان انتشار و افتراق کو ہوا دے کر انہیں کمزور کرنے کے درپے ہیں، استعماری و استکباری طاقتوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کا نسخہ کیمیاء صرف اور صرف مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت ہے اور یہی حقیقی اسوہ حسنہ بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امامت و ولایت کے چھٹے تاجدار حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کو دین ناب کی ترویج واشاعت کے لیے سازگار ماحول میسر آیا، آپ نے علوم قرآنی، احادیث، فقہ واصول اور سیرت سے مسلمانوں کی ابدی اور دائمی رہنمائی فرمائی، جس میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کی فلاح مضمر ہے، آپ نے تعلیمات اسلام کی تبلیغ کا بہترین فریضہ انجام دے کر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو رائج کیا، جس سے آج تک تشنگان علم و معرفت اپنی علمی پیاس بجھا رہے ہیں، آپ نے دین مبین اسلام کو جلا بخشی، دور حاضر میں اسلامی معاشرہ بالخصوص اور جدید علوم اور ترقی سے محبت رکھنے والے علم کے متلاشی حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کے علوم، سیرت اور اصولوں کا مطالعہ کرتے ہوئے ان پر عمل پیرا ہوں تو دنیا میں پھر سے علم کا غلبہ ہو جائے گا، جہالت و تاریکی کے بادل چھٹ جائیں گے، انسانیت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ اور مسائل حل ہو جائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree