عام انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن اور پاکستانی سیاستدانوں سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں وطن عزیز پاکستان کے استقلال اور آزادی پر حملہ ہے،علامہ مقصود ڈومکی

18 November 2023

وحدت نیوز(کوئٹہ)مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے حوالے سے تصویری نمائش لگائی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی ڈویژنل صدر آئی ایس او کوئٹہ محمد ظاہر ہزارہ مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے مدرس مولانا نور حسین اندرزگو نے تقریب سے خطاب کیا اور حمایت فلسطین دستخط مہم میں حصہ لیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ فلسطینی شہداء کے پاکیزہ لہو نے عالمی استکبار کی اسلام دشمنی اور عرب و مسلم حکمرانوں کی خیانت کو بے نقاب کر دیا۔ شہدائے فلسطین خصوصاً معصوم بچوں کے مقدس خون نے اسرائیلی سفاکیت اور ظلم و ستم سے بھی پردہ اٹھا دیا۔ یہ پاکیزہ خون خواب غفلت میں سوئی امت مسلمہ کو بیدار کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفیر کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیاں اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت شرمناک حرکت ہے، عام انتخابات سے پہلے الیکشن کمیشن اور پاکستانی سیاستدانوں سے امریکی سفیر کی ملاقاتیں وطن عزیز پاکستان کے استقلال اور آزادی پر حملہ ہے۔ اب وقت آ چکا ہے کہ امریکی سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان سے نکال دیا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سہیل اکبر شیرازی نے کہا کہ آج فلسطینی اپنی ہی سر زمین پر مظلوم اور بے بس ہیں جبکہ غاصب صہیونی ریاست کے مظالم نے فرعونی ظلم و بربریت کی یاد تازہ کر دی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree