علماء کرام اپنی بھر پور کوشش کے ساتھ خود بھی اور مومنین کرام کی یوم القدس میں شرکت کو یقینی بنائیں،علامہ مبارک موسوی

21 March 2024

وحدت نیوز(لاہور) ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ لاہور کا مشترکہ اجلاس جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی رکن شوری عالی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور میں منعقد ہوا ۔ لاہور و گردونواح سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

 اجلاس سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور جناب  حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے خطاب کیا ۔ اجلاس کے  آخری اور مرکزی خطاب جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مبارک علی موسوی کیا ۔

انہوں علماء کی مشکلات اور ان کے حل کے بہت ہی خوبصورت تجاویز اجلاس کے سامنے رکھیں جنہیں علمائے کرام نے لبیک یا حسین کی صداؤں سے قبول کیا ۔ تمام مقررین نے علمائے کرام سے درخواست کی کہ آنے والے یوم القدس میں بھرپور خود بھی معمم ہو کر شرکت کریں اور مومنین کرام کی شرکت کو بھی یقینی بنائیں ۔ تمام خطباء کی گفتگو اتنی جامع اور مدلل تھی کہ حاضرین علمائے کرام نے بہت سراہا ۔ علمائے کرام کی ایسی نشستیں جاری رہیں گی ۔ ان شاءاللہ



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree