مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی کی جانب سے ضرورت مند بچوں میں عید گفٹس کی تقسیم

10 April 2024

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے 60 ضرورت مند بچوں میں عید کے کپڑے تقسیم کئے۔ عید گفٹ تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی غربت افلاس بے روز گاری نے غریب سے خوشیاں چھین لی ہیں حکمران طبقے کو عوام کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ملک کی 40 فیصد آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔ ہر گزرتے دن کے ساتھ امیر امیر تر ہو رہے ہیں اراکین اسمبلی وزراء اور مشیروں کی دولت میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غریب دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے غربت کے خاتمے کے لئے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ صاحب حیثیت اھل خیر کو چاہیے کہ وہ معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو اپنی عید کی خوشیوں میں شریک کریں۔ جو لوگ غربت و افلاس کے سبب عید نہیں منا سکتے ہمیں انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔ ہم معاشرے کے غریب طبقات کی خدمت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر ہم اپنے غزہ فلسطین کے مظلوم بھائیوں بہنوں اور بچوں کو یاد کرتے ہیں جو گذشتہ 6 ماہ سے اسرائیلی جارحیت کا شکار ہیں۔ ہم اپنی عید الفطر کو مظلومین غزہ کے نام سے منسوب کرتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree