سید الشہداء حضرت امام حسین ع نے کربلا میں پوری انسانیت کیلئے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

16 July 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورا حریت و سرفرازی کی ایک لازوال مثال ہے، کربلا ایک کیفیت، جذبے، تحریک اور عزم کا نام ہے، ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام عاشورائی سوچ کی اساس ہے، سید الشہداء حضرت امام حسین ع نے کربلا میں پوری انسانیت کیلئے جو اصول اور نقوش چھوڑے ہیں وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہیں، چاہے حاکم وقت جتنا طاقتور اور سفاک ہو حق شناس اور حق پرست عدل وانصاف کی خاطر ڈٹ جاتے ہیں، ہم اپنے انفرادی اور اجتماعی مسائل کا حل امام حسین ع کے کردار میں تلاش کرتے ہوئے اور رہنمائی پر عمل پیرا ہو کر اپنی زندگی کو پر سکون بنا سکتے ہیں، واقعہ کربلا معرکہ حق و باطل کی پہچان کرواتا ہے، اسلام کی سر بُلندی کے لئے نواسہ رسول امام عالی مقام حسین ع ابن علی نے قربانی کی وہ عظیم داستان رقم کی جس کی مثال آج تک نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کربلا کی فکر کے اثرات ہیں کہ آج غزہ کے مظلومین ظالم و جابر اسرائیل کے خلاف پوری قوت و استقامت کے ساتھ نبرد آزما ہیں، واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایت، رہنمائی اور جاذبیت ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔اس واقعہ کے پس منظر میں نواسہ رسول اکرم حضرت امام حسین علیہ السلام کی جدوجہد آفاقی اصول اور پختہ نظریات شامل ہیں، محسن انسانیت، حضرت امام حسین ع نے بزور مسلط کی جانیوالی حکمرانی کو ماننے سے انکار کردیا، اسلامی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق اور شہری آزادیوں کی نفی پر مبنی جابرانہ نظام کو تسلیم نہ کیا، واقعہ کربلا میں اس قدر ہدایت، رہنمائی اور جاذبیت ہے کہ وہ ہر دور کے ہر انسان کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree