بصیر پورہ ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سال قدیم ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی ناقابل برداشت اقدام ہے، ملک اقرارحسین

18 July 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک اقرار حسین علوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ بصیر پورہ ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سال قدیم ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ وردی میں ملبوس پولیس افسران کا خواتین پر تشدد اور شبیہ ذوالجناح کی توہین  ناقابل برداشت ہے۔ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔صوبہ پنجاب کو ملت تشیع کے لیے مقبوضہ کشمیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جلوس کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کو نوکری سے فوری برخاست کیا جائے ورنہ اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ پنجاب میں عزاداری کے خلاف ہونے والے اقدامات پنجاب حکومت کے ایما پر ہو رہے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree