وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 23 مارچ سے یکم اپریل تک جنوبی پنجاب کا دس روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کریں گے، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے ترجمان ثقلین نقوی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 23 مارچ جمعۃ المبارک سے میانوالی سے دورے کا آغاز کریں گے، 24، 25 مارچ کو بھکر کا دورہ کریں گے، دریا خان، کوٹلہ جام میں مختلف اجتماعات اور تنظیمی شخصیات سے ملاقات کریں گے، 26 مارچ لیہ میں گزاریں گے اور مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے۔ 27 مارچ کو مظفرگڑھ اور 28 مارچ کو علی پور کا دورہ کریں گے، 29، 30 مارچ دو دن رحیم یار خان میں گزاریں گے، 31 مارچ کو بہاولپور کا دورہ کریں گے، یکم اپریل کو ملتان کا دورہ کریں گے۔ ثقلین نقوی کے مطابق دورے کا مقصد آئندہ عام الیکشن کے حوالے سے سیاسی جوڑ توڑ، اُمیدواروں سے ملاقات اور سیاسی شعور کو بلند کرنا ہے۔ دورے کے دوران ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی اور محمد اصغر تقی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ دورے کے اختتام پر ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔