وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی اہم کامیابی ، عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن نے فارم 45،46،48 شائع کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق آج مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن پاکستان کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی کہ آئینی تقاضوں کے مطابق الیکشن کمیشن 14 دنوں کے اندر اندر تمام قومی و صوبائی حلقوں کے فارم 45،46 اور 48 جاری کرنے کا پابند ہے لیکن آج تقریباً 25 سے زائد دن گزر جانے کے باوجود بھی الیکشن کمیشن اپنی اس آئینی ذمہ داری کو ادا کرنے میں ناکام رہا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم ڈبلیوایم کی درخواست پر اعتراضات دور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فریق بنا کر کل تک کیلئے سماعت ملتوی کی تھی ،اس پٹیشن کے دائر ہوتے ہی الیکشن کمیشن نے فوراً تمام حلقہ جات کے فارمز جاری کر دیے۔ جوکہ اب الیکشن کمیشن کی ویبسائٹ پر موجود ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فارم 45 پربدترین دھاندلیوںکے آثار صاف صاف نمایاں ہیں، کئی ایک فارم پر اووررائٹنگ کی گئی ہے، وائٹو کا استعمال کرکے ہندسوں کو تبدیل کیا گیا ہے، کئی ایک فارم پرآخر میں درج کل ٹوٹل ووٹوں کی تعداد اوپر درج مختلف امیدواروں کے حاصل کردہ ووٹوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔
اس سے ثابت ہوتا ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان صاف شفاف الیکشن کے انعقاد میں ناکام رہا ہے ، بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا ہے۔