وحدت نیوز(اسلام آباد ) قومی اسمبلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین نے سیکرٹری پاکستان ریلوے جناب سید مظہر علی شاہ صاحب سے انکے آفس میں ملاقات کی ۔اس ملاقات میں پارہ چنار ریلوے لائن کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران مال بردار ٹرین کے ساتھ ساتھ مسافر ٹرین کی ٹیکنیکل فیزبیلٹی پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں شخصیات کے درمیان اتفاق کیا گیا کہ عنقریب اس سلسلےمیں پارہ چنار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائےگا۔ایم این اے حمید حسین نے سیکرٹری صاحب کے کوشیشوں کو سراہا اور تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔ سیکرٹری پاکستان ریلوے جناب مظہر علی شاہ صاحب نے انجینئر حمید حسین صاحب کو ایم این بننے پر مبارکباد بھی دی۔