دو روزہ سالانہ شوری عمومی کا اجلاس بعنوان بقیة اللہ تربیتی و تنظیمی اجلاس 30 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

26 April 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین پاکستان  میں سالانہ تنظیمی شوریٰ عمومی کے اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس مرکزی کنوینر کنونشن ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں منعقد ہوا،جس میں برادر سید نجیب نقوی، برادر سید ظہیر نقوی، مولانا اعوان علی شاہ ،ممتاز حسین، آفس انچارج برادر ارشاد بنگش اور برداد شجاعت علی شریک ہوئے۔

 اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ضلع راولپنڈی کے صدر آغا اعوان علی شاہ نے حاصل کی، مرکزی کنونشن شوری عمومی جو کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے اس پروگرام میں تمام مرکزی کابینہ، چھ صوبوں کی صوبائی کابینہ، صوبائی کابینہ ریاست آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام اضلاع کے ضلعی صدور سمیت ایک ایک نمائندہ شرکت کرےگا۔

 اجلاس میں پروگرام کے حوالے سے انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا اور مختلف ذمہ داریوں اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد اور راولپنڈی کے اراکین کابینہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس کا اختتام دعائے امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ساتھ ہوا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree