وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان قومی الیکشن 2018میں بھر پور طریقے سے حصہ لے گی۔ملکی سیاست میں ایک باوقار سیاسی کردار ادا کرئے گی اور ان سیاسی قوتوں کا راستہ روکیں گے جو وطن عزیز کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نےمرکزی شوریٰ عمومی کے تین روزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم وطن عزیز میں عدل وانصاف کے قیام کے لئے کوشاں ہے ہم اقتدار کی سیاست کی بجائے اقدارکی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ہم ہر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو اور ہر ظالم کے مخالف ہیں چاہئے وہ مسلمان ہیں کیوں نا ہو، سیاست عوام کی ?خدمت کا نام ہے ،لہذہ آئندہ انتخابات میں مجلس وحدت مسلمین ملک بھر کے تمام صوبوں کے اہم اضلاع سے اپنے عوامی نمائندان میدان میں اتارے گی۔
انہوں نے مزیدکہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نام بدل کر کام کرنے والی کالعدم جماعتوں پر پابندی عائد کرے جو ماضی میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں ملوث رہی ہے اور ملکی سالمیت کیلئے خطرہ ہیں۔ملکی سلامتی و بقاء4 کی خاطر مجلس و حدت مسلمین کا ہر کارکن اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہے۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ سیاسیات اپنی شوریٰ عالی سے منظورشدہ پالیسی کے مطابق بیک وقت دو انتخابی حکمت عملیوں پر کام کر رہی ہے۔ جس میں معتدل اور ملک دوست جماعت کے ساتھ انتخابی اتحادکرناشامل ہے۔تاکہ وطن عزیز کو پر امن اور تکفیریت سے پاک قائد اعظم اور اقبال کا پاکستان بنائیں۔ اس سلسلے میں ملک کی تمام بڑی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔