گلگت بلتستان آرڈر 2018کو جی بی کی عوام اور ایم ڈبلیوایم نے یکسر مسترد کردیا ہے ، علامہ راجہ ناصرعباس

27 May 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  گلگت بلتستان آرڈر 2018 غیر آئینی اوربنیادی شہری حقوق کے منافی ہے ۔جی بی کے عوام نے اس جبری حکم نامے کو مسترد کردیا ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام کی آئینی حقوق کی جدوجہد میں مجلس وحدت مسلمین ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو ان کا آئینی حق دیا جائے۔ایک غیر منتخب شخص کو وسیع اختیارات دے کر گلگت بلتستان کے عوام پر مسلط کرنا اور وائسرائے کے اختیارات دینا نا انصافی ہے۔جی بی آرڈر 2018 بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔گلگت بلتستان کے حالات کو دانستہ طور پر خرابی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ملک کے ایک حساس حصے میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش قومی سلامتی کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔مقتدر قوتوں کو بصیرت و دانش مندی کا ثبوت دیتے عوامی جذبات کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستانی شناخت کے مطالبے میں حق بجانب ہیں۔اپنے جائز حقوق کے لیے پُرامن احتجاج کرنے والوں پر لاٹھیاں برسانا آمرانہ طرز عمل اور جمہوری روایات کی بدترین پامالی ہے،نااہل وزیر اعظم نواز شریف کے نمائندہ حفیظ الرحمان کی حکومت عوام کو ظلم و جبر سے دباناچاہتی ہے،گلگت بلتستان کے عوام کی اس تحریک کو کچلنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،جی بی کے عوام کے حقوق کی جنگ ملک کے ہر حصے میں لڑی جائے گی، اس غیر منصفانہ آرڈر کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جی بی کے عوام کو ان کے آئینی حقوق دیے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree