مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہید قائد عارف حسینیؒ کی 30ویں برسی پر عظیم الشان اجتماع کا انعقاد

05 August 2018

وحدت نیوز(اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی 30ویں برسی کا عظیم الشان اجتماع پریڈ گراونڈ میںمنعقد کیاگیا، پنجاب بھر سے بھرپور اورملک بھر سے نمائندہ وفود نے شرکت کی، اجتماع عام میں علمائے کرام، قائدین اور اکابرین نے بھرپور شرکت کی، برسی کے اجتماع میں خواتین اور بچے کی بڑی تعدادہاتھوں میں قومی وتنظیمی پرچم تھامے شریک ہوئی۔ اس بار برسی کا مرکزی پروگرام شام 5بجے شروع ہوا جوکہ نماز مغربین کےمختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔ انتظامیہ کی جانب سے شرکاء کے لئےہزاروں کرسیاں لگا دی گئی تھیں جبکہ کئی اسٹالز بھی لگائے گئے تھے جن پر قائد شہید کے افکار کے حوالے سے جرائد و رسائل رکھے گئے ہیں۔ برسی کے پروگرام سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔ اس بار برسی کے پروگرام میں ’’حمایت مظلومین کانفرنس‘‘ بھی رکھی گئی جس کا مقصد یمن ،بحرین، کشمیر، افغانستان کے بےگناہ مظلومین پر مسلط کی گئی جنگ کے خلاف آواز اٹھاناتھا۔
 
حمایت مظلومین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ معاشی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایسی جامع پالیساں مرتب کرنا ہوں گی جس سے عام طبقے کا نظام زندگی بہتر ہو سکے۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے کہا کہ عوام کے منتخب نمائندے شاہانہ رہن سہن کی بجائے سادگی کو اپنائیں تاکہ عوام کا دیا ہوا ٹیکس قومی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے اورقومی خزانے کا بے جا ضیاع نہ ہو ۔علامہ شبیر بخاری نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع موجود ہیں ۔ماضی میں ملک کو عدم استحکام کا شکار کربیرونی سرمایہ کاروں کو دانستہ طور پر ملک سے دور رکھا گیا ۔نئی حکومت سے توقع ہے کہ وہ بیرونی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرے گی تاکہ ملک معاشی خوشحالی کی طرف گامزن ہو۔حلقہ پی بی 30 کے امیدوار سید آغٖا محمد رضا نے کہا کہ ہم اس حلقہ میں انتخابی نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔حلقہ پی ایس 89 کے امیدوار علی حسین نقوی نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ پر شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا۔ مذکورہ حلقے میں مخالف امیدوار کو دھاندلی سے جتایا گیاجس کے خلاف تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔کانفرنس میں علامہ امین شہیدی، علامہ مختار امامی،علامہ اعجاز حسین بہشتی،علامہ برکت مطہری،علامہ اقتدار نقوی، علامہ مبارک موسوی،نثار فیضی،علامہ اقبال بہشتی ،علامہ شبیر بخاری،نثارفیضی ، ملک اقرارحسین اور علامہ ذوالفقار سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں ہزاروں کارکناں سمیت بزرگوں ،خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد موجود تھی۔شرکا نے امریکہ اور اسرائیل سمیت استکباری قوتوں کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree