6برس گذرجانےکےبعد آج بھی 28 مظلوم شہدائےسانحہ عاشوراجیکب آباد کا پاکیزہ لہو انصاف کا منتظر ہے، علامہ مقصود ڈومکی

04 October 2021

وحدت نیوز(جیکب آباد) شہدائے سانحہ شب عاشور 23 اکتوبر 2015 جیکب آباد کی چھٹی برسی کے انتظامات کے سلسلے میں مدرسہ جامعہ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ شہدائے راہ حق نے جلوس عزا اور ذکر امام حسین علیہ السلام کی راہ میں اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا لہذا ان کی یاد اور ان کے قربانی کو یاد رکھنا اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنا ہم پر لازم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بم دھماکوں سے ذکر حسین مجالس عزا اور جلوسوں کو روکنے والے اپنے منحوس عزائم میں بری طرح ناکام ہوگئے۔ کیونکہ آج بھی کروڑوں عاشقان رسول و اھل بیت رسول بے خوف ہوکر محسن انسانیت نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ سال گذر گئے مگر ریاست اور ریاستی ادارے وارثان شہداء کو انصاف دینے میں ناکام رہے ہیں۔ آج بھی 28 مظلوم شہداء کا پاکیزہ لہو انصاف کا منتظر ہے۔ آج بھی سانحے کے زخم تازہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہدائے سانحہ شب عاشور کی چھٹی برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس اور ریلی منعقد ہوگی۔

 کانفرنس سے جید علماء کرام خطاب کریں گے۔اجلاس میں بزرگ شیعہ رہنما سید لعل شاہ بخاری، علامہ سیف علی ڈومکی ،ایم ڈبلیو ایم ضلع جیکب آباد کے رہنما نذیر حسین جعفری ،وسیم لطیف مہر ،سید کامران علی شاہ ،تنویر عباس برڑو ،سید شبیر علی شاہ، آئی ایس او کے اللہ بخش میرالی وارثان شہداء ،سانحہ کے زخمی و دیگر شریک ہوئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree