وحدت نیوز(لاہور) لاہورہائی کورٹ میں ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیس کی دوسری سماعت آج بروز بدھ 8نومبر کو جسٹس قاضی محمد امین احمد کی عدالت میں ہوئی ،سی سی پی او کو ناصرعباس شیرازی کی بازیابی کیلئےایک ہفتہ کی مہلت،عدالت کا ناصرعباس کوبازیاب کرکے16نومبرکوپیش کرنےکاحکم، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس قاضی محمد امین احمدنے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی بازیابی کیس کی سماعت کا آغاز کیا تو پولیس افسران کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالتی حکم پر ناصرشیراز ی کی عدم پیشی پر فاضل جج نے سی سی پی او اور ایڈوکیٹ جنرل کو دوپہر 1:30بجے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا،انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے عدالت حکم کو مزاق سمجھ رکھا ہے میں آج بیٹھا ہوا ہوں پولیس اس معاملے کو ہلکا نا لے۔
بعد ازاں سی سی پی اوامین وینس ،ایس پی لیگل رانامحمد لطیف،ایس پی صدررضوان گوندل سمیت دیگر افسران بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، جبکہ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شازیہ اختر بھی عدالت میں پیش ہوئیں، جج جسٹس قاضی محمد امین احمدنےسی سی پی اوکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آ پ کےشہرسےایک بندہ اٹھا لیاگیا،ابھی تک بندہ بازیاب کیوں نہیں ہورہا،جس پر سی سی پی او نے کہا کہ بازیابی کیلئےتمام وسائل بروئےکارلارہےہیں،ایس پی صدرکوناصرعباس کو بازیاب کرکے16نومبرتک عدالت میں پیش کرنےکاحکم سنا دیا۔