مولا علیؑ کی مجاھدانہ زندگی ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے آپؑ نے 13 سال کی عمر سے جہاد فی سبیل اللہ کا آغاز کیا ، علامہ مقصوڈومکی

13 March 2020

وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے زیراہتمام یونٹ کھوکھر اور یونٹ شاھ نواز شر میں منعقدہ جشن مولود کعبہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مولا علی ع کی مجاھدانہ زندگی ہم سب کے لئے مشعل راہ ہے آپ ع نے 13 سال کی عمر سے جہاد فی سبیل اللہ کا آغاز کیا اور مشرکین مکہ کے ظلم و ستم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 63 سال کی عمر میں صفین و نہروان میں باطل کے خلاف جنگ کی قیادت کی۔ آپ ع کی محبت اور دشمنی کا معیار اللہ تعالی کی ذات تھی۔ آپ ع نے ہمیشہ اپنے ذاتی دشمن کو معاف کیا مگر دشمنان خدا سے مقابلہ کیا۔

انہوں نےکہا کہ آج امریکہ اور اسرائیل نے اللہ تعالی اور اس کے دین کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے لہذا عاشقان خدا ان ظالموں کے مقابلے کے لئے بے خوف ہوکر میدان میں آئے ہیں۔ دنیا بھر میں بم دھماکے قتل و غارت اور فتنہ انگیزی کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ داعش جیسی دھشت گرد تنظیم بنا امریکہ اسرائیل اور آل سعود نے یہ ثابت کردیا کہ وہ انسانیت کے دشمن ہیں۔

انہوں نےکہا کہ اس وقت سامراج دشمن انقلابی تحریک عالمی رخ اختیار کر چکی ہے جس نے عالمی استعماری طاقتوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اسی لئے وہ قاسم سلیمانی اور مہندس ابومہدی کو قتل کرتے ہیں اور نائیجیریا کے ابراہیم زکزاکی کی جیل میں ڈالتے ہیں۔ عصر حاضر کے حسینی کربلا والوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وقت کی یزیدی قوتوں کے مقابل کھڑے ہیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکرٹری جنرل برادر عبدالرزاق جلبانی مولانا مشہدی بھی ان کے ہمراہ تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree