مجلس وحدت مسلمین نے’’ایم ڈبلیو ایم کا اعلان ہم بنائیں گے قائد و اقبال کا پاکستان ‘‘کےعنوان سے انتخابی منشوربرائے الیکشن 2018پیش کردیا

29 June 2018

وحدت نیوز (اسلام آباد)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنا انتخابی منشور برائے الیکشن 2018پیش کردیا ۔انتخابی منشور کا عنوان ،ایم ڈبلیو ایم کا اعلان ہم بنائیں گے قائد و اقبال کا پاکستان، مرکزی دفتر ایم ڈبلیوایم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین منشور کمیٹی ایم ڈبلیو ایم نثار علی فیضی کا کہنا تھا کہ ، ہم وطن عزیز کو قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پر امن اورترقی یافتہ بنانے کے لئے جدوجہد کا اعلان کرتے ہیں ۔قائد واقبال کا پاکستان ایک ایسا پاکستان ہے جہاں بالادست طبقہ غریب عوام ۔بے آسرا لوگوں ،اقلیتوں کا استحصال نہ کر سکیں ۔بلکہ پاکستان میں بسنے والے عوام کو بلاتفریق نسل ۔لسانی تعلق ،مذہبی علاقائی اور صنفی امتیاز کے ترقی کے برابر مواقع میسر ہوں ۔ جہاں حکمران عوام کے سامنے جوابدہ ہوں اور جہاں انداز حکمرانی سادہ ہو۔ہماری جماعت کا منشور عوامی امنگوں کا ترجمان ہے ۔ہم پاکستان کی قومی خود مختاری اور سا لمیت پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ہم ملک میں ناامنی ، شدت پسندی اور تکفیریت کے خلاف ہیں اور اس کے سدباب کے لئے کوشش جاری رکھیں گئے ۔باوقار اور خود مختار خارجہ پالیسی ملکی عزت اور سا لمیت کے لئے ناگزیر ہو چکی ہے ۔کرپشن ناصرف ملکی ترقی کے لئے ناسور بن چکا ہے بلکہ داخلی سلامتی کے لئے بھی خطرہ بن چکا ہے ۔ قومی احتساب بیورو کو مکمل طور پر انتظامی اور مالی خود مختاری دی جائے گی ۔یہ ایک غریب دوست منشور ہے اوراس میں ملکی معاشی مشکلات کاراہ حل بھی ہے ۔ ہم ملک میں تعلیمی اور معاشی ایمرجنسی کے نفاذ کے لئے کوششیں کریں گئے بے روزگاری ہمارے ملک کا بہت بڑا مسئلہ ہے ۔سرکاری نوکریاں دے کر اس مسئلے کوہرگز حل نہیں کیا جاسکتا پرائیوٹ سیکٹر کو مذید آسانیا ں دینا ہو نگی ۔توانائی کا بحران ملکی ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ بن چکی ہے ہم ملکی توانائی کے بحر ان سے نمٹنے کے لئے متفقہ قومی پالیسی لائیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین محض ایک سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک دینی اور نظریاتی تحریک بھی ہے جو کہ وطن عزیزمیں صالح اور محب وطن نمائندوں کو ایون اقتدارکا حقد ار سمجھتے ہیں ۔ہم آئین پاکستان کے مطابق قانون انصاف کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیحات سمجھتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے تمام صوبوں سے اپنے امیدواران کھڑے کیے ہیں پنجاب کی سطح پر ہمارا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی الائنس ہو اہے ۔دوسرے صوبوں میں بھی جماعتوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree