وحدت نیوز(اسلام آباد)آئی ایس او پاکستان کے 51ویں یوم تاسیس پر اپنے خصوصی پیغام میں سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ناصر عباس شیرازی نے امامیہ طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا آئی ایس او نے 51 سال سے پاکستان کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا دفاع کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف الحسینی اور شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے افکار پر عمل کرتے ہوئے ہمیشہ ظالم طاقتوں کی مخالفت کی اور مظلومین ِ جہاں کی حمایت کی اور یہی درسِ علوی ہے۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ نظام ِ ولایت فقیہہ کا راستہ کبھی ترک نہیں کریں گے اور اسلام اور پاکستان دشمن عناصر کے مفادات کو ہمیشہ نقصان پہنچاتے رہیں گے۔