باشعور عوام ملک کو جنگل بننے سے بچائیں، عدل اور انصاف کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں، علامہ راجہ ناصرعباس

23 May 2023

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ کیسی اندھیر نگری ہے، کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں، معمر خواتین، جرنلسٹس، مادر وطن پاکستان کے معصوم بچے، بوڑھے، متکبر و ناعاقبت اندیش فاشسٹوں کی فسطائیت کا شکار ہیں، ملک میں نہ آئین کا تقدس باقی ہے اور نہ ہی قانون کی حرمت بچی ہے، عدالتوں کی کھلم کھلا توہین اور بے توقیری ہو رہی ہے، ڈاکٹر شیریں مزاری جیسی بزرگ خاتون کو بار بار پابند سلاسل کرنا کس بات کی غمازی کرتا ہے، یہی کہ آئین وقانون کی بالادستی کے لیے آواز بلند کرنے والوں کی زندگیاں اجیرن بنا دو، تاکہ شدید دباؤ سے وہ اپنے بنیادی حقوق کے نعروں سے مجبور ہوکر کر ہٹ جائیں، صبر کرنے والے اور استقامت دکھانے والے محبوب خدا ہیں، اللّٰہ رب العزت صبر کرنے والے اور ڈٹ جانے والوں کو اجر عظیم دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت جو پاکستان میں حالات پیدا کیے گئے ہیں، یہ پاکستانی عوام پر امتحان کی گھڑی ہے، امپورٹڈ ٹولے کی جانب سے اپنے مفادات کی خاطر بنائے گئے مصنوعی بادل جلد چھٹ جائیں گے، مشکلات اور ظلمتوں کی اندھیری رات کے بعد آزادی کا سورج طلوع ہو گا، ہم‏ ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری کے اپنی اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے، یہ ملک اس وقت تک ہی درست ڈگر پر چلے گا جب یہاں انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور تمام تر ادارے اپنے آئینی دائرہ اختیار میں رہ کر فرائض انجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگی ریاست اور عدلیہ دونوں کو زیر سوال لاتی ہے، ریاست کے اندر ریاست جمہوریت کی روح کے منافی، آئین اور قانون کی پاسداری و عملداری پر اگر قانون نافذ کرنے والے ہی عمل پیرا نہیں ہونگے، تو پھر شہری کیسے آئین و قانون کی سربلندی پر عمل کریں، پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے باشعور افراد کو چاہیے کہ وہ ملک کو جنگل بننے سے بچائیں، عدل اور انصاف کی جدوجہد ہر صورت جاری رکھیں، موجودہ حکمرانوں نے ملک میں جس انارکی کو پھیلایا ہے وہ خود ہی اس کی زد میں ہوں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree