وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیوایم کا لاپتہ افراد کے حق جمعہ 3مئی کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان ۔مجلس وحدت مسلمین کراچی میں جاری خانوادگان اسیران ملت جعفریہ کے دھرنے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری بیا ن میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ،صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے لاپتہ افراد کے ورثا ءکے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کریں اور فوری طورپر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنانے کے لئے عملی اقدامات کریں۔یہ ایک انسانی بنیادی حقوق سے متعلق قانونی اور آئینی مسئلہ ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتااگر کوئی فرد کسی جرم میں ملوث ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے ۔بانیان پاکستان کی اولادوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ ایسی صورت حال پیدا نہ کریں کہ لوگ ریاست اور حکمرانوں سے مایوس ہو جائیں۔
انہوں نے کہ ہم کراچی میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ملت جعفریہ کے جبری لاپتہ افراد کے حق میں جمعہ3مئی ملک گیر احتجاج منایا جائے گا ہم اس مشکل کی گھڑی میں اپنی ماوں اور بہنوں کو تنہانہیں چھوڑیں گئے صدر پاکستان ،وزیر اعظم ،چیف جسٹس آف پاکستان اور آرمی چیف اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں اور مظاہرین کے مطالبات پر عملدرآمد یقینی بنائیں ۔