علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب کا میانوالی سے آغاز

23 March 2018

وحدت نیوز(میانوالی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب کا میانوالی سے آغاز کردیاہے، بستی شاہ گل محمد پہنچنے پرضلع میانوالی کےعہدیداران اور کارکنان سمیت عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا، اس موقع پر مرکزی سیکرٹری شعبہ تربیت ڈاکٹر یونس اورمرکزی ڈپٹی سیکریٹری سیاسیات سید محسن شہریار ایم ڈبلیوایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی ،صوبائی رہنما مولانا ہادی حسین ہادی، کیپٹن(ر) رفیع اللہ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے 10روزہ دورہ جنوبی پنجاب میں میانوالی کے بعد بھکر، لیہ،ڈیرہ غازیخان،مظفرگڑھ،راجن پور،علی پور،بہاولپور،رحیم یارخان،ملتان،لودھراں اور جلالپور کا دورہ کریں گے، جہاں عوامی اجتماعات، بار کونسل کے اراکین ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں اور خطابات متوقع ہیں، اس کے ساتھ تنظیمی اجلاسوں میں آئندہ قومی انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کی شمولیت اور علاقائی ترجیحات کا بھی جائزہ لیں گے تاکہ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی جاسکے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree