وحدت نیوز(پنجاب سندھ) گذشتہ دو ماہ سے ریاستی جبر وتشدد، پاکستان کی فرقہ وارانہ تقسم،شیعہ نسل کشی کے خلاف جاری مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال تحریک کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر میں احتجاجی تحریک کو وسعت دینے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے اعلان کے مطابق عید کے بعد مرحلہ وار احتجاجی تحریک میں تیزی لائی جائے گی اور ضلعی سطح سے احتجاجی اجتماعات کا آغاز کرکے سات اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان عوامی اجتماع بمناسبت برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی منعقد کیا جائے گا، اس سلسلے میں پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی تحریک کی تشہیری اور عوامی رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، ملک کے گوشہ وکنارمیں پوسٹرز ، پمفلٹ اور بینرز لگائے جا رہے ہیں جبکہ مختلف شہروں میں وال چاکنگ بھی جاری ہے ، مرکزی و صوبائی کابینہ کے اراکین نے ضلعی سطح پر پنجاب کے دوروں اور عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے اسی طرح سندھ میں صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودڈومکی اندرون سندھ مختلف اضلاع کے دورے اور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں تشہیری ورابطہ مہم تیزی سے جاری ہے، پنجاب کے مختلف اضلاع فیصل آباد، اوکاڑہ، چکوال،منڈی بہائوالدین ، قصور، شیخوپورہ، چنیوٹ، جھنگ، جہلم سمیت دیگر اضلاع میں عوامی اجتماعات سے مرکزی رہنما علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ اعجاز بہشتی ، علامہ اقبال بہشتی،علامہ یونس حیدری، ناصرشیرازی، نثارفیضی، صوبائی رہنما مسرت کاظمی،رائے ناصرعلی ، زاہدمہدوی ودیگر خطاب کرچکے ہیں ، مقررین نے حاضرین کے سامنے دو ماہ سے جاری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کے مقاصد اور وجوہات پر روشنی ڈالی اور ساتھ ہی آئندہ کا لائحہ عمل بھی واضح کیا۔
ضلع فیصل آباد کی رابطہ عوام مہم کے سلسلہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ احسان علی جعفری کی زیر صدارت ہوٹل کرنل ان فیصل أباد میں ضلع فیصل أباد کے علماء ، ذاکر ین ، خطباء ، عزادارن ، لائسنس داران ، بانیان مجالس و عزاداری ، اور مخیر حضرات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس سے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی ، صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی ، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا احسان علی جعفری ، معروف خطیب علامہ غلام اکبر ساقی نے خطاب کیا مقررین نے بھوک ہڑتال کے ابتک ہونے والے فوائد اور اغراض و مقاصد سے شرکاء کو أگاہ کیا ، شرکاء نے ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار یکجہتی کیا اور یقین دبانی کروائی کہ مرکز کے ہر حکم اور فیصلے پر اہلیان فیصل أباد بھر پور لبیک کریں گے ، پروگرام میں مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،اہلیان فیصل أباد کی طرف سے علماء جمعہ و جماعت مولانا حبیب رضا ، مولانا ریاض شریفی ، مولانا کاظم رضا ، مولانا شبیر حسین ، مولانا رائے سلیم عباس ، مولانا ذاکر حسین ،ذاکر ین أل حسنین شیرازی ، بشارت حسین ،صغیر حسین ، ملازم حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جرأت اور استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکر ین راجہ صاحب کی تحریک کا ہر اوّل دستہ ثابت ہوں گے بعد ازاں وفد نے مقامی علماء سے ملاقاتیں بھی کیں اور معروف خطیب مولانا مہدی کاظمی کی عیادت کی ۔
ضلع اوکاڑہ میں عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر سے مرکزی سیکریٹری یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا پروگرام میں صوبائی رابطہ سیکٹری رائے ناصر علی بے بھی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل صابر حسین چھچھر نے کی ، شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار کا اظہار کیا
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ پر حکومت اور انتظامی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور تکفیری کالعدم جماعتوں اور دھشت گرد قاتلوں کو کھلی أزادی کے خلاف اور مظلومین سے انصاف کے لئیے بھوک ہڑتال کے اغراض و مقاصد اور اب تک کے افادیت کے حوالے سے عوامی أگاھی تحریک کے سلسلے میں ضلع چکوال میں برادر سید وسیم حیدر کاظمی کی رھائش گاہ پر ضلع بھر کے عمائدین زعماء اور تنظیمی عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس سے مرکزی سیکرٹیری تعلیم برادر نثار علی فیضی ، صوبہ خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی ، علامہ علی شیر انصاری ، اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا سید اعجاز حسین نقوی نے ناصر ملت کی بھوک ہڑتال پر تفصیل گفتگو کی اس موقعہ پر شرکاء نے نعرہ بازی کرتے ھوئے ناصر ملت سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا اور استقامت اور جرات کی قدر دانی کی۔
منڈی بہاؤالدین میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں زعماء و عمائدین منڈی بہاؤالدین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس کے مہمانان خصوصی قائم مقام صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب سید مسرت حسین کاظمی اور مرکزی آفس سیکرٹری علامہ عبد الخالق اسدی تھے ،پروگرام کی ضلعی سیکرٹری جنرل برادر سید رضوان صفدر نے کی اور ابتدائی گفتگو کی اس کے بعد علامہ عبالخالق اسدی اور سید مسرت کاظمی نے شیعہ نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ناصر ملت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مجلس وحدت مسلمین کی تحریک پر تفصیلی گفتگو کی جس پر شرکاء نے مجلس وحدت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ،بعد اذاں ضلعی کابینہ اور سینئر تنظیمی برادران سے ملاقات میں آئندہ لائحہ عمل پر عمل درأمد پر گفتگو ہوئی
عوامی آگاہی مہم کے سلسلے میں قصور چونیاں میں اھل علاقہ کے زعماء علماء کرام اور ذاکرین کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس سے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا ظفر اقبال ترابی نے خطاب کیا افطار ڈنر میں اھل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں علامہ امین حری خطیب جامعہ مسجد اللہ آباد مولانا سید اعجاز حسین رضوی خطیب جامعہ مسجد حسینیہ چونیاں مولانا حسن عباس شمسی خطیب مسجد فاطمیہ ،ذاکر کوثر حسین کھوکھر چونیاں ،ذاکر اختر حسین لنگاہ
،ذاکر علی رضا قابل ذکر ہیں ، شرکاء نے ناصر ملت سے بھر پور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مجلس وحدت کی أئندہ حکمت عملی کی عوامی أگاہی مہم کے سلسلہ میں أج ایک مزاکرہ بعنوان مجلس وحدت اور حالات حاضرہ ضلع شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے کربلا حسینیہ امام بارگاہ میں ضلعی سیکرٹری جنرل سید حسن رضا کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن رضا کاظمی اور مرکزی کی طرف سے نمائندہ مولانا سید مجیب علی نقوی نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر سے علماء ، ذاکرین ، عزادارن ، بانیان مجالس ، مختلف انجمنوں اور ٹرسٹ کے عہدیداران نے شرکت کی ،شرکاء سے مولانا مجیب علی نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناصر ملت نے جو أواز بلند کی ہے وہ پوری قوم کی ترجمان ہے پوری ملت راجہ صاحب کے حکم پر سڑکوں پر أنے کے لئیے تیار ہے ،شرکاء سے مولانا غلام عباس جعفری اور مولانا ذہیر ہمدانی نے بھی خطاب کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال اور مجلس وحدت کی حکمت عملی سے عوامی أگاہی اور بیداری کے لئیے عوامی رابطہ مھم کے سلسلہ میں جامعہ بعثت چنیوٹ میں ضلع بھر کے عمائدین ، زعماء ماتمی سالار ، خطباء ، ذاکرین اور مختلف طبقہ ھائے زندگی کے بااثر افراد کے اعزاز میں عظیم الشان افطار ڈنر دیا گیا جس کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کی شرکاء سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، جامعہ بعثت کی ٹرسٹ کے مولانا محمد حیدر نقوی ، اور انیس عباس زیدی نے خطاب کیا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی نے اپنے خطاب میں بھوک ہڑتال کی وجہ سے ملت کو حاصل ھونے والے ابتک کے فوائد اور آئندہ کی تحریک کے مراحل سے أگاہ کیا،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملت کی عظمت وقار اور تحفظ تک مجلس وحدت اور سالار وحدت میدان عمل میں حاضر رہیں گے ضلع کی اہم شخصیات جن میں سید حسن مرتضی.سید رضا شاہ. سید کلیم امیر. سید افضل شاہ. سردارزولفقار حیدر.سردار افتخار حیدر.ملک کامران نسوانہ.نزیر سراج.سردارزادہ غلام عباس ملک زیشان .ملک وسیم.اسد عباس شاہ تھے نے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کی جانب سے '' پیام امن کانفرنس '' کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے عوامی نمائندوں و عمائدین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی،مرکزی کی نمائندگی علامہ اعجازحسین بہشتی،ملک اقرار حسین نے کی جبکہ ضلع بھر سے کارکنان کے علاوہ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی..شرکاء نے قائد وحدت کی بے لوث قیادت پہ مکمل اعتماد اظہار کیا اور 17 جولائی22 جولائی اور 7 اگست کے پروگرامات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے مکمل آمادگی کا اظہار کیا.ضلع کی نمائندگی رابطہ سیکرٹری سید وسیم حیدرڈپٹی سیکرٹری سید آغا حیدر زیدی اور سیکرٹری جنرل سید ثناء زیدی نے کی شاعر اہلبیت مجاہد حسین میر اور مولانا باقر صاحب نے شرکاء سے گفتگو کی
مجلس وحدت مسلمین تحصیل پتوکی ضلع قصور میں رابطہ مہم برائےاحتجاجی تحریک کے سلسلے میں سید علی حسین شمسی آفس سیکرٹری. سید محمد زمان نقوی سیکرٹری فلاح و بہبود. برادر جی ایچ حیات ایکس سیکرٹری یوتھ .شیخ شاہد حسین مانکی سیکرٹری تربیت مولانا ظفر حسین ترابی سیکرٹری جنرل. علی عمران نقوی. چوہدری صیغم علی جھنڈیر سیکرٹری روابط نے چوہدری صبح صادق. چوہدری صبح سعید کے ساتھ میٹنگ کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
ایم ڈبلیوایم خیرپور کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اختر علی طاہری کی زیرصدارت ضلعی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں احتجاجی تحریک کےسلسلے میں حکمت عملی پرغورکیا گیا اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ ہوا
ایم ڈبلیو ایم ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل ایڈوکیٹ رحمان رضا عباسی نے ضلعی رہنماء سید شکیل حیدر اور عابد علی کے ساتھ چانگ گوٹھ کا وزٹ کیا اور نماز مغربین ادا کی جب کہ جماعت سے خطاب بھی کیا جس میں اسلام آباد میں جاری علامہ راجا ناصر عباس جعفری صاحب کی بھوک ھڑتال سے آگاہ کیا اور 22 جولائی کو دھرنے میں شرکت کے لئیے آمادہ کیا۔
ایم ڈبلیوایم کراچی ضلع ملیر اسٹیل ٹائون آرگنائزنگ کمیٹی ماتمی انجموں اور ملی تنظیموں کے ذمہ داران کو ایم ڈبلیوایم کی احتجاجی تحریک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنےکے لئے ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں پروجیکٹرپر قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا خصوصی پیغام سنایا گیا جب کے ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر آور ضلعی سیکریٹری جنرل ثمر عباس زیدی نے شرکاء سےخطاب کیا۔