وحدت نیوز ( اسکردو) ناصرعباس شیرازی مرکزی سیکرٹری امورسیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے تنظیمی دورے پر اسکردو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران وہ قانون ساز اسمبلی انتخابات کیلئے ایم ڈبلیوایم کے امیداروں کے ناموں پر حتمی مشاورت کریں گے، بلتستان کے سیاسی ومذہبی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں کے علاوہ تنظیمی اجلاسوں سے خطاب بھی کریں گے،ناصرعباس شیرازی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران بلتستان کی اہم شخصیات نے مجلس وحدت مسلمین میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے ،دیگر مصروفیات کے علاوہ ناصر عباس شیرازی پولیٹیکل کونسل ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اور کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں اپنی بھرپور شر کت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی،سکردو میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود اور عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ان کا یہ ہنگامی دورہ علاقے کی سیاسی فضا میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔