وحدت نیوز(تہران) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی سربراہی میں مرکزی قیادت کا سہ رکنی وفد تہران پہنچ گیا۔ جہاں پر وہ مجمع جہانی اہلبیت کے زیر اہتمام ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے علاوہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی شامل ہیں،کانفرنس آج سے بعد از ظہرین شروع ہو گی جو کہ چار دن تک رہے گی۔ کانفرنس میں پاکستان اور پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔ اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کریں گے۔ امید ہے کہ اس کانفرنس میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای بھی خطاب کریں گے۔