وحدت نیوز (اسلام آباد) گزشتہ روز پانچ اگست یوم شہادت قائد عارف حسینی کے موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس میں دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کی۔تقریب میں علامہ ناصر عباس، علامہ اقبال بہشتی، علامہ اعجاز بہشتی اور علامہ علی شیر انصاری نے قائد شہید کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد شہید حسینی افکار کے حقیقی امین تھے اور اس کے عملی اظہار کے لیے ہر وقت میدان عمل میں موجود رہتے۔انہوں نے دین حق کی سربلندی اور وطن سے محبت کو ہر شے پر مقدم رکھا۔ ہمارے لیے ان کا طرز عمل مشعل راہ ہے۔