ایم ڈبلیوایم پانامہ لیکس پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹی او آرز کو مسترد کرتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس

24 April 2016

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکومت کی جانب سے بنائے گئے ٹی او آرز کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کی بجائے اپوزیشن جماعتوں میں دراڑ ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں، ان انکشافات کے بعد وزیراعظم کو اپنے اثاثوں کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کرنا چاہیے تاکہ قوم کو بھی پتہ چل سکے کہ حکمرانوں کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کی حامی ہے اور ہم کرپٹ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ہی دم لیں گے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کی دولت لوٹ کر بیرون ملک بینکوں بھی رکھی ہوئی ہے اور بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دے رہے ہیں، یہ حکمرانوں کا دوہرا معیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں حکومت کے مستقبل کا جو بھی فیصلہ کریں گی ہمیں قبول ہو گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree