ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ اور بین الصوبائی سیکریٹریز کا مشترکہ اجلاس، بھوک ہڑتال کواحتجاجی تحریک کی صورت میں آگے بڑھانے کا فیصلہ

16 June 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ اور بین الصوبائی سیکریٹریز کا مشترکہ اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی اور سیدناصرعباس شیرازی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام اراکین مرکزی کابینہ ، چاروں صوبوں ،جنوبی پنجاب او ر ریاست آزادکشمیر کے صوبائی سیکریٹریز نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی انصاف کے حصول کے لئے جاری بھوک ہڑتال کے مطالبات اور مقاصدکو احتجاجی تحریک کی صورت میں آگے بڑھایاجائے گا، ملک بھرکے علمائے کرام، ذاکرین عظام، ملی تنظیموں، شخصیات ، آئمہ جمعہ والجماعت سے علاقائی سطح پر مضبوط روابط کے ذریعے احتجاجی تحریک  کی منظم شکل دی  جائے گی،ملک بھر میں بفرمان امام خمینی ؒ عالمی یوم القدس کے اجتماعات کا انعقادکیا جائے گا، 8شوال المعظم یوم انہدام جنت البقیع پر ملک گیر یوم احتجاج منایاجائے گا، 17جولائی کو ملک بھرمیں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتالی تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئے یوم احتجاج منایا جائے گا، 22جولائی کو انصاف کے حصول اور 10نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر حکومتی بے حسی کے خلاف علامتی طور پر ملک گیر اہم شاہراہیں بلاک کی جائیں گی جبکہ 7اگست کو سالار شہدائے پاکستان قائد ملت اسلامیہ شہید قائد حضرت علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ کی اٹھائیسویں برسی کا عظیم الشان مرکزی ملک گیر اجتماع او رقائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے یوم تجدید عہد  اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree