ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس ، سعودیہ ایران تنازعہ اور گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے تناظرمیں اہم فیصلہ جات

11 January 2016

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کا سہہ ماہی اجلاس مرکزی سیکریٹریٹ میں سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی اور بین الاقوامی صورت حال کے باعث پیدا ہونے والی حالات بالخصوص سعودیہ ایران کشیدگی، سعودی قیادت میں قائم فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت جیسے ایشوزمیں ایم ڈبلیوایم اپنا بھر پور قومی کردار ادا کرے گی،ہم خیال اور برسراقتدار سیاسی ومذہبی جماعتوں سے روابط بڑھا کرملک کو درپیش چیلنجز سے نپٹنے کیلئے ٹھوس حکمت عملی وضع کیا جائے کی،گلگت بلتستان کے آئینی حقوق پر کسی کو شب خون مارنے نہیں دینگے‘ریاستی اداروں کی جانب سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے مشروط صوبائی خودمختاری کوگلگت اور بلتستان کے درمیان مسلکی تعصبات کی بھینٹ چڑھانے کی ہر سازش کا مقابلہ کریں گے ،ایم ڈبلیوایم کا مرکزی کنونشن ماہ اپریل کے پہلے ہفتے اسلام آباد میں منعقد ہوگا،جس میں آئندہ تین سال کیلئے مرکزی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،شرکائے اجلاس نے ایم ڈبلیوایم کی موجودہ فعالیت پراطمنان کا اظہار کیا گیا،اجلا س میں ایم ڈبلیوایم کی مرکزی کابینہ کے رکن علامہ امین شہیدی ، علامہ احمد اقبال ،علامہ اعجاز بہشتی، علامہ باقر زیدی، علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری سید ناصرعباس شیرازی، ملک اقرار حسین،نثارعلی فیضی ودیگر شریک تھے، اجلاس میں سعودیہ حکومت کی جانب سے مسلسل پاکستانی حکومت پر یک طرفہ اور فرقہ وارانہ بنیاد پر تشکیل کردہ فوجی اتحاد میں شمولیت کیلئے دباؤکی پرزورانداز میں مذمت کی گئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اس حوالے سے کہا کہ  امت مسلمہ کے باہمی اتحاد و یگانگت سے استعماری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ عالم اسلام اس وقت یہود و نصاریٰ کے نشانے پر ہے۔ ہمیں دشمن کی سازشوں کا شکار ہونے کی بجائے دانشمندی سے ایسے فیصلے کرنے ہوں گے، جن سے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ قائم ہمارے مضبوط سفارتی تعلقات متاثر نہ ہوں۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سلامتی استحکام ہمیں ہر شے سے زیادہ عزیز ہے۔ عالمی دہشت گرد قوتیں وطن عزیز کو اپنی مذموم کارروائیوں کے ذریعے عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتی ہیں۔ ہمیں دوستی کے لبادے میں چھپے ان دشمنوں کا درک کرنے کی ضرورت ہے، جنہوں نے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے پاکستان کی سرزمین کو تحتہ مشق بنا رکھا ہے۔ ہمیں اپنے فیصلے عالمی حالات، بین الاقوامی تعلقات اور وطن عزیز کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کرنے ہوں گے۔ سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جو فوجی اتحاد بنانے جا رہا ہے، پاکستان اس میں شمولیت کا کسی طور متحمل نہیں ہوسکتا۔ یہ اتحاد دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت کو پارہ پارہ کرنے کی صیہونی سازش ہے۔ اگر سعودی عرب دہشت گردی کے خاتمے میں مخلص ہے تو اسے فلسطین کے مظلوموں کے حق میں اسرائیل کے خلاف بھی آواز بلند کرنی چاہیئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree