وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان بھر میں جاری شیعہ نسل کشی اور ریاستی وعسکری کی مجرمانہ خاموشی کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرجاری قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان کے ۳۵ سے زائد شہروں اور تحصیلوں میں شیعہ نسل کشی کے خلاف احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ گذشتہ ۵ روز سے جاری ہیں جن میں لاہور ، بلتستان ، کوئٹہ ، کراچی ، حیدرآباد ،سجاولُ ، سرگودھا ، ملتان ، فیصل آباد ، سکھر ، جیک آباد ، لاڑکانہ ، شہداء کوٹ ، ماتلی ، خیرپور ، رانی پور ،نواب شاہ ، قصور ، بدین ، ٹندو محمد خان، ٹنڈو الہیار ، سیالکوٹ ، چنیوٹ ، کمب ،رانی پور ، شکارپور ، دولت پور ، دادو ، اور دیگر اضلاع شامل ہیں ، واضح رہے کہ گذشتہ جمعے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا، جس سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک زور پکڑتی جارہی ہے ،ملک بھر میں قائم ان احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپوں پر مختلف سیاسی وسماجی رہنمائوں سمیت مختلف مسالک اورمذاہب کے رہنما شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ایم ڈبلیوایم کے قائدین سے اظہار یکجہتی کے لئے جوک درجوک آرہے ہیں ، جبکہ ان کیمپوں پر دعائیہ اجتماعات سمیت محافل کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے ۔ آج شب جمعہ تمام بھوک ہڑتالی کیمپس میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا جاے جبکہ کل بروز جمعہ ملک بھر میں شیعہ نسل کشی اور حکومت اور عسکری اداروں کی شیعہ نسل کشی پہ خاموشی کے خلاف اور اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جائیں گے ۔