وحدت نیوز(اسلام آباد) پنجاب میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع پر دلی ہمدردی اور اظہار افسوس کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے حکمران عوامی فلاحی کاموں میں مکمل ناکام ہو چکے ہیں بارشوں سے قبل نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامات کا نہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ انہیں عوامی خدمت اور صوبے کی مفادات سے کوئی سروکار نہیں یہ صرف اپنی بادشاہت بچاوُ جنگ میں مصروف ہیں ،ان خیالات اظہارعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےمرکزی سیکریٹریٹ میں راولپنڈی اسلام آباد کے تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کو ہدایات جاری کی کہ وہ اس موقع اپنے دکھی پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں انہوں نے فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو بھی اپیل کیا کہ وہ سیلاب متاثریں جو پنجاب حکومت اور انتظامیہ کی بد انتظامی کا شکار ہے کی مدد کے لئے بھر پور کوشش کریں تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کی دکھ درد بانٹ سکیں، جبکہ ساتھ ہی شاہرااہ دستور پر موجود دھرنے کی شرکاء کی طبی ، قانونی اور اشیاء خوردنوش کی فراہمی کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں ۔