وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سیکریٹری علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شريف برادران اور انکے مغرور و سفاک وزراء نے شريف فورسز كے ذريعے ظلم و بربريت کی انتہاء كر دی۔ معصوم بچوں، خواتين اور پرامن مظاہرين پر گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل شیلنگ اور فائرنگ رياستی دہشت گردی کی بدترين مثال قائم کی ہے۔ اب تک درجن کے قریب پرامن نہتے افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پمزاسپتال میں شاہراہ دستور پر ریاستی دہشت گردی سے زخمی ہونے والےکارکنان کی عیادت کے موقع پر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتےہوئے کیااس موقع پرمرکزی رہنما علامہ اسرار گیلانی اور علامہ ضیغم عباس بھی موجود تھے۔ علامہ شفقت شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم اس فرعونيت اور بربريت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاكستان كا دارالحكومت شريف برادران اور انکے سفاک وزراء کے اپنے ملک کی نہتی اور پرامن عوام پر جمہوريت کے نام پر ظلم و تشدد كو كبهی نہیں بھولے گا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بين الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضيائی باقيات نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ آج ہر محب وطن پاکستانی كا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین سميت ديگر مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی قیادت، جس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری، صاحبزادہ حامد رضا اور دوسری طرف عمران خان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج یوم احتجاج منائے گی، اندرون اور بیرون ملک پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ ان احتجاجات میں بھرپور شرکت کریں۔