تقدیر کی تبدیلی کیلئے گلگت بلتستان کے عوام آئندہ انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کا بھرپورساتھ دیں ،علامہ امین شہیدی

22 April 2015

وحدت نیوز (شگر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے شگر میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے۔کہ نواز شریف پاکستانی عوام کا نہیں بلکہ دہشت گردوں کے محافظ ہے۔وہ اس ملک کو سعودی عرب کی بادشاہوں کی طرح نوکروں کی ذریعے چلانا چاہتے ہیں۔اسی لئے انہوں نے گورنر،وزیر اعلی ٰ ،چیف سیکریٹری ،آئی جی سمیت تمام اعلی ٰ عہدوں پر اپنے نوکروں کو تعینات کیا گیا ہے جس کی ذریعے وہ گلگت بلتستان کی الیکشن میں پری پولنگ دھاندلی کرنا چاہتے ہیں۔کیا مسلم لیگ (ن) کو اس خطے میں کوئی بھی اہل شخص نہیں ملا جس پہ وہ اعتماد کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) سمیت تمام وفاقی پارٹیاں گلگت بلتستان سے مخلص نہیں انہیں محض یہاں کے وسائل لوٹنے سے غرض ہے ۔تمام پارٹیوں نے اس خطے کے عوام کو آئینی اور بنیادی تمام حقوق سے محروم رکھا۔نواز شریف اگر اس خطے سے مخلص ہوتے تو وہ دو سال سے کہاں تھے ابھی الیکشن آرہے ہیں تو یہاں آکر فرضی اعلانات کرکے عوام کو بیوقوف بنا رہے ہیں۔کچھ ضلعوں کا اعلان سے یہاں کے عوام کی محرومی ختم نہیں ہونگے اگر وہ اس خطے سے واقعی مخلص ہے تو اس خطہ بے آئین کو آئینی صوبہ بنا دیں۔نواز شریف نے ائینی حیثیت کی مطالبے پر کمیٹی بنانے کا بہانہ بنا کر عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔چائنا سے اکنامک کوریڈور کیلئے ایک ہزار سے زائد سڑک اور جگہ گلگت بلتستان کا استعمال ہوگا لیکن اس کا مرکز وہ اپنے داماد کو جہیز میں دینے کیلئے ہزارہ میں بنانا چاہتے ہیں۔اس ملک کو وہ سعودی بادشاہوں کی طرح اپنے مرضی اور طبیعت کیمطابق چلانا چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے اپنے پالتو نوکروں کے ذریعے اپنی مرضی مسلظ کررہے ہیں۔مجلس وحدت المسلمین مظلوم عوام کی پارٹی ہے اور ظالم کے خلاف ہے۔دنیا کی جس خطے میں ظلم ہو وہاں کے مظلوم عوام کیساتھ ہم کھڑے ہونگے اور ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔

 

امین شہیدی نے مزید کہا کہ وفاق گندم پر سبسڈی دیکر کوئی احسان نہیں کررہا ۔ اگر ان علاقوں سے جانے والے معدنیات ،پانی اور سیاحت اور دیگر وسائل کا دو فیصد بھی رائلٹی دے تو وہ اس سے بھی زیادہ بنتا ہے۔انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے اُٹھ کھڑے ہو کوئی بھی جماعت آپ کو آپ کے حقوق نہیں دیگا بلکہ وہ کچھ بھیک کر اس خطے کے عوام کو غلام بنا کر رکھنا چاہتے ہیں۔ہمیں اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا ہوگا ورنہ ہم دنیا میں ایک بے غیرت قوم کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔جس طرح گندم سبسڈی پر یہاں کے تمام عوام مسلک،پارٹی اور قومیت سے بالاتر ہوکر نکلے تھے اسی طرح آئینی اور بنیادی حقوق کیلئے ایک ہونا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شگر ایک زرخیزسرزمین اور ذہین لوگوں کا علاقہ ہے یہاں کے لوگوں نے پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنا نام کمایا ہے۔جس پر تمام گلگت بلتستان کے عوام کو فخر ہے۔جلسے سے آغا علی رضوی،شیخ اعجاز بہشتی ،آغا مظاہر موسوی اور فدا علی شگری نے بھی خطاب کیا۔اس سے پہلے علامہ امین شہیدی شگر دورے پر پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جھڑمٹ میں جلسہ گاہ تک پہنچائے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree