ستائیس روزہ سنگین بمباری کے بعدسعودیہ کی طرف سے جنگ بندی کا اعلان یمن کے نہتےعوام کی فتح ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

22 April 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سعودی عرب کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کو یمن کے مظلوم عوام کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں پر آگ و بارود کی بارش برسانے والے آل سعود اور اس کے اتحادی حوثیوں اور نہتے یمنی عوام کے عزم و حوصلہ سے خائف ہو کر پسپا ہونے پر مجبور ہوئے ہیں۔ ہم نے روز اول سے ہی اس ننگی جارحیت کے خلاف آواز بلند کی اور اسے یمن کی داخلی خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے رہے ۔ سعودی حکومت اور اس کے حواری طاقت کے زعم میں مبتلاہو کر اس غلط فہمی پر ڈٹے رہے وہ دہشت کی فضا پیدا کر کے یمن کر تابع کر لیں گے لیکن انہیں ویسی ہی ناکامی و بے بسی کا سامنا کرنا پڑا جیسی شکست فاش غزہ میں اسرائیل کو ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس سے بڑھ کر اور کیا ظلم ہو سکتا ہے کہ کم و بیش تین ہزار بے گناہ انسانی جانوں کو لقمہ اجل بنا کر سعودی حکومت فتح کا شادیانے بجا رہی اور کہہ رہی ہے کہ ہم نے اہداف حاصل کر لیا۔

 

انہوں نے کہا نہتے شہریوں پر فضائی حملے کر سعودیہ نے جو اہداف حاصل کیے ہیں اقوام عالم کو ان سے بھی آگاہ کرے۔ سعودی حکومت نے امریکہ اور اسلام دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ کو تحفظ حرمین شریفین کے نام پر ٹکروں میں تقسیم کرنے کر پوری کوشش کی ۔ انہوں نے کہا کہ حوثی رہنماحسین الخجیتی کا یہ دو ٹوک بیان کہ حرمین شریفن ہمارے لیے مقدس ہیں ۔ہم ان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے سعودیہ کے ان نوالہ خوروں کے منہ پر طمانچہ ہے جو یمن کے مظلوم عوام کی خون ریزی سے چشم پوشی کر کے سعودی سیاست کے آلہ کار بنے رہے اور سعودی ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پنچانے کے لیے تحفظ حرمین شریفین کا واویلا کرتے رہے ۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی عدالت برائے انصاف کوچاہیے کہ وہ یمن کا دورہ کریں اور دو ہزار سے زائد سعودی فضائی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے کثیر تعداد ہلاکتوں اور ان جنگی جرائم کے مرتکب ممالک کے خلاف فوری نوٹس لیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree