وحدت نیوز (لاہور) جمیعت علمائے پاکستان نیازی گروپ کےمرکزی صدر پیرمعصوم شاہ نقوی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفدنے وحدت ہائوس لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے خصوصی ملاقات کی، جے یو پی کے قائدین نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو تیسری مرتبہ ایم ڈبلیوایم کا مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی، ساتھ ہی خصوصی پوشاک اور پھولوں کے تحائف پیش کیئے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کےنو منتخب مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسد عباس نقوی کو بھی پھولوں اور خصوصی پوشاک کاتحفہ پیش کیاگیا، ملاقات میں دونوں جماعتوں کے اعلیٰ قائدین شریک تھےجن میں ایم ڈبلیوایم کے نومنتخب مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی ، علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،جمیعت علمائے پاکستان کے ڈاکٹر امجد حسین چشتی، پیرسیدطیب حسین نقوی،مخدوم سید نفیس الحسن بخاری، مفتی سید عاشق حسین، بابااعجازچشتی،عمرحیات،حسن منصور، سیف الرحمن،چوہدری غلام نبی،صاحبزادہ بلال چشتی،مفتی محمدسہیل رضا قادری،رائے صابر علی کھرل،شفاعت رسول اورذوالفقار علی شمسی شامل تھے، دونوں جماعتوں کے قائدین کے درمیان قومی وعالمی سیاسی صورت حال سمیت پانامہ لیکس کے بعد پیداہونے والے حالات اور دہشت گردی اورحکمرانوں کی کرپشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے جمیعت علمائے پاکستان نیازی کے قائدین کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔