حجاج کرام کی لاشوں کی پامالی اور پھر بلاشناخت تدفین امت مسلمہ کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے،علامہ امین شہیدی

10 October 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت سانحہ منی کے شہدا ء کی شناخت کے عمل میں دانستہ طور پر تساہل پسندی برت رہی ہے۔لاشوں کو سرد خانے میں رکھنے کی بجائے کنٹینرز میں پھینکا گیا تاکہ گل سڑھ کر وہ قابل شناخت نہ رہیں اور شہدا کی تعداد چھپانے میں آسانی ہو۔ لاشوں کی پامالی اور پھر بلاشناخت تدفین امت مسلمہ کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش ہے۔سعودی عرب انتظامی نااہلی کو تسلیم کرنے کی بجائے خود کو بری الذمہ ثابت کرنا چاہتی ہے جو مسلم ممالک سے سفارتی تعلقات کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔سعودی عرب غلطیوں پر غلطیاں دھرانے کی بجائے اپنے امور کی اصلاح کرے بصورت دیگر اس کے خلاف دنیا بھر کی نفرت میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔انہوں نے کہا پاکستان سمیت ہزاروں لاپتا افراد کے اہل خانہ شدید کرب سے دوچار ہیں پاکستان حکومت کو بھی چاہیے کہ سفارتی سطح پر اپنی کوششوں کو تیز کر کے حقائق تک رسائی حاصل کرے ۔ابھی تک پاکستانی گمشدہ افراد کے کوائف بھی اکھٹے نہیں کیا جاسکے۔اسے حکومتی نا اہلی کہاجائے یا پھرمتعلقہ حکام کی بے حسی سمجھا جائے۔انہوں نے اقوام عالم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی حکومت پر زور دیں کہ لاشوں کی شناخت کے عمل کو یقینی بنایا جائے اور تدفین سے قبل اہل خانہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree