خدا نے کار انبیاءؑ اور آرزوئے آئمہ ؑکی تکمیل امام خمینی کے ہاتھوں مکمل کی ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

10 February 2014

وحدت نیوز(کراچی) اکیسویں صدی میں عالم بشریت کو استعماری قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہونے کا حوصلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے دیا ، ڈھائی ہزار سالہ شہنشاہیت کے بت کو توڑنا امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کا عظیم الشان معجزہ تھا، پسے ہو ئے اور ظالم حکمرانوں کے ڈسے ہو ئے مستضعفین کو قیام برائے خدا کر نے کی تعلیم امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے ہی فراہم کی ،پینتیس سال بعد بھی اسلامی جمہوریہ ایران امام خمینی کی تلقین پر عمل پیرا ہے اور مظلوموں کی پناہ گاہ بنا ہو ا ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نےحسینی ینگ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام عزاخانہ زہرا سلام اللہ علیہا میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔دیگر مقررین میں مولانا علی مرتضیٰ زیدی ، مولانا نقی ہاشمی اور آقائے مہدی خطیب شامل تھے ۔

 

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ نے جس عظیم انقلاب کی بنیاد ڈالی آج اس کی جڑیں تمام خطہ عرض میں پھیل چکی ہیں ، بوذر زمان امام سید علی خامنہ ٰای حفظ اللہ تعالیٰ نے امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی ولایت کا سنگین بوجھ انتہائی قابل مہارت ، شجاعت ، بہادری اور جواں مردی سے اٹھا رکھا ہے، امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ تلقین پر عمل پیرا ہو کر حکومت اسلامی آج بھی تمام مستضعفین جہان کے لئے پناہ گاہ بنی ہوئی ہے، مسئلہ فلسطین جسےخائن  عرب حکمرانوں نے سودے بازی کی نظر کر دیا تھا آج امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی توجہ اور تاکید کی سبب بنا ۔ غرض دنیا بھر کے آزادی خواہ اورحریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ حکومت اسلامی کی صورت میں  موجود ہے ، جن کی پشتی بانی رہبر انقلاب اسلامی امام سید علی خامنٰہ ای انجام دے رہے ہیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree