خیر العمل فاونڈیشن کے میڈیکل کیمپس بلاتفریق سیلاب ذدگان کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، نثار فیضی

16 September 2014

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن سیلاب زدگان کو طبی سہو لیات فراہم کر رہی ہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مو جود میڈیکل سنٹرز سے روزانہ سینکڑوں مریضوں کا معائنہ کیا جا رہا ہے اسکے ساتھ ساتھ میڈیکل ٹیمیں بھی مختلف علاقوں میں جا کر طبی سہو لیات فراہم کر رہی ہیں جلد ہی ادویات کی ایک بڑی کھیپ روانہ کی جا رہی ہے پہلے ہی ان علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے مترادف ہیں اور اب سیلاب کی وجہ سے مختلف انواع کی بیماریاں پھیل رہی ہیں جن سے بچائو کے لیے ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے خیرالعمل فائونڈیشن کی طرف سے متاثرین کو طبی سہو لیات فراہم کرنے کے لیے مختلف اضلاع جن میں چنیوٹ،ملتان،شیخو پورہ،سیا لکوٹ اور جھنگ شا مل ہیں میڈیکل کیمپس لگے ہو ئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار خیرالعمل فا ئونڈیشن کے چیئر مین نثار علی فیضی نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ آفس میں قائم کنٹرول روم کے اراکین سے بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکمران سیلاب کو اپنے سیاسی  ایشوز سے توجہ ہٹانے کے لیے بہانہ سمجھتے ہوئے عوام کی خیر خواہ بننے کا ڈھونگ رچا رہے ہیں لیکن عوام انکی ناکام گورننس کے بارے میں آگاہ ہو چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ اس مشکل گھڑی میں بھی حکمرانوں کو اپنے پاس کھڑا دیکھ کر خوش نہیں ہو رہے بلکہ کئی جگہوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔

 

 نثار علی فیضی نے کہا کہ خیرالعمل فائونڈیشن مجلس وحدت مسلمین کا فلاحی شعبہ ہے جو ان تمام علاقوں میں اپنے رضاکاروں کے ساتھ ملکر امدادی سر گرمیوں میں پیش پیش ہے اور اب تک اپنی مدد آپ کے تحت لاکھوں روپے کی امداد فراہم کر چکا ہے لیکن نقصا نات کا ازالہ اسوقت کسی بھی صورت ممکن نہیں پوری قوم کو ملکر اور بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو سیلاب متاثرین کو اس مشکل گھڑی سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree