وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تبلیغات کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے ۹ اگست برشی شہید قائد کے حوالے سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ علامہ عارف حسین الحسینی باتقویٰ اور مجاہد انسان تھے جنہوں نے اپنے وجود سے دین کی حفاظت کی اور ملت تشیع پاکستان کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ شہید قائدپاکستان کے مظلوم عوام کے سیاسی اور اجتماعی مسائل حل کرنے میں میں اس قدر آگے جاچکے تھے کہ انکی مینار پاکستان کی خطاب سے عالم کفر میں زلزلہ آیا، امریکہ اور اسرائیل سمیت ہر طاغوت انکے طاغوت شکن دورس اور خطاب سے اس قدر خوف زدہ تھے کہ انھوں نے علامہ عارف حسین کو شہید کیا، دشمن یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان کو شہید کرکے ان کے فکر کو ختم کر دینگے مگر عالم اسلام کے دشمن یہ سن لیں ابھی فرزند حسینی زندہ ہے اور وہ شہید کے مشن کو اپنے خون کے آخری قطرے تک جاری رکھیں گے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ ۹ اگست کو انکے روح سے تجدید عہد کرنا، حقیقت میں شہادت کے درجے پر فائز ہونے کے برابر ہے، لہذا تمام عاشقان راہ ولایت کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کے فکر کو زندہ رکھیں اور ان کی روح سے تجدید عہد کے لئے ۹ اگست کے بیداری امت کنونشن کو کامیاب بنائیں۔