مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کا سوشل میڈیا پر موجود تمام اشتعال انگیز اور توہین آمیز فیک آئی ڈیز سے لاتعلقی کا اظہار

31 July 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف واحدی اور سینیئر رہنماء علامہ شبیر میثمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان  کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر اہم ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید حسنین گردیزی اور مرکزی سیکرٹری امور سیاسیات ناصر عباس شیرازی بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل نے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں طرفین میں طے پایا ہے کہ توہین آمیز اور منفی باتوں سے مکمل طور پر اظہار لاتعلقی کرتے ہیں، صرف آفیشل آئی ڈیز اور پیجز ہی جماعتی موقف کہلائے گا۔ ایسی تمام سوشل میڈیا آئی ڈیز اور پیجز جو باہمی وحدت کو ختم کرنے میں مصروف ہیں، سے اظہار لاتعلقی کرتے ہیں اور منفی باتوں کی مذمت کرتے ہیں۔ علاوہ ازیں استحکام پاکستان، اتحاد بین المسلمین اور تشیع کی داخلی وحدت کو ترجیح دی جائیگی۔ دونوں جماعتوں کے اداروں کی تائید سے دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا اور مشترکہ نکات پر کام کرنے کی کوشش کی جائیگی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد نقوی سے ان کی رہائشگاہ پر عید کی مناسبت سے اہم ملاقات کی تھی، یہ ملاقات اسی کا تسلسل ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree